ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : پی ایل ڈی بینک صدر کی حیثیت سے میری معزولی میں رکن اسمبلی منکال وئیدیا کا رول ہے : سنیل نائک

بھٹکل : پی ایل ڈی بینک صدر کی حیثیت سے میری معزولی میں رکن اسمبلی منکال وئیدیا کا رول ہے : سنیل نائک

Thu, 03 Nov 2016 18:40:25    S.O. News Service

بھٹکل:3/نومبر (ایس او نیوز) گذشتہ تین چار سالوں سے بھٹکل کی پی ایل ڈی بینک کی ترقی کے لئے صدر کی حیثیت سے ان تھک جدوجہد کی ہے۔ مجھے بینک کے صدارتی عہدے سے معزول کرنے میں بھٹکل حلقہ کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کا کردار ہونے کا مستعفی ہورہے پی ایل ڈی بینک کے صدر سنیل نائک نے الزام لگایا۔

جمعرات کی صبح ایک نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رکن اسمبلی نے بینک کے کچھ ڈائرکٹروں کو میرے خلاف بھڑکا کر عدم اعتماد تحریک پیش کرائی ہے، ڈائرکٹروں کو بنگلورو لے جاکر انہیں ارکان اسمبلی بھون میں قیام کے لئے سہولت فراہم کی ہے، میرے خلاف اغواء کاری کا کیس داخل ہونے کاراستہ بنایا۔ خود رکن اسمبلی ایک بینک کے صدر ہوتے ہوئے اور ایک بینک صدریعنی میرے خلاف سازش کرنا قابل ِ مذمت ہے۔  میرے والد بی کے نائک تین مرتبہ اسی بینک کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں، ان کی میعاد میں بینک کو قومی ایوارڈ ملا ہے۔ ان کی رہنمائی ، تعاون ، خیرخواہوں اور پرستاروں سے آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔ میں جب بینک کاصدر بنا تو بینک کی  ضمانت 32.68کروڑروپئے تھی اب  57.81کروڑ روپئے ہے، اسی طرح بینک کا قرضہ 46.35کروڑ روپئے تھا اب 72.57قرضہ ہےاور اس وقت 150کروڑ روپئے منافع ہوا تھا میں صدر بننے کے بعد 188کروڑ روپئے منافع حاصل ہواہے۔ گاہکوں کو قرضہ دینے کی سہولیات میں آسانی پید اکی ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات، ذات والوں کا نمائندہ بن کر کام کیا ہوں، میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنےو الے ڈائرکٹروں نے آمرانہ رویہ کی بات کہی ہے غیرقانونی کام کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا ہے۔ میں بینک صدر کی حیثیت اپنے اختیارات کا استعمال کیا ہوں کہیں بھی آمرانہ رویہ نہیں اپنایا ہے۔ رکن اسمبلی مجھے بینک صدر کے عہدے سے معزول کئے ہونگے لیکن آئندہ دنوں میں سماج سے دورکرنا ممکن نہیں ہونے کی بات کہی۔ میں سماجی خدمات کو جاری رکھونگا۔آئندہ دنوں میں عوام ہی رکن اسمبلی کو سبق سکھانے کی بات کہتے ہوئے برہمی کااظہار کیا۔ بینک کے ڈائرکٹر مادیونائک بیٹدور، مکندنائک، روی نائک جالی ، چندرو نائک چوتھنی ، دینیش نائک، وینکٹیش نائک، آنند نائک ،سدھاکر نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: